’’جب نوازشریف جیل جائیں گے تو ہم ڈیڑھ لاکھ لوگ اڈیالہ جمع کر کے جیل توڑ دیں گے اور انہیں آزاد کروا لیں گے‘‘ ن لیگ کی خفیہ میٹنگ میں کس رہنما نے یہ منصوبہ بنایا؟ تہلکہ خیز دعویٰ منظر عام پر

’’جب نوازشریف جیل جائیں گے تو ہم ڈیڑھ لاکھ لوگ اڈیالہ جمع کر کے جیل توڑ دیں ...
’’جب نوازشریف جیل جائیں گے تو ہم ڈیڑھ لاکھ لوگ اڈیالہ جمع کر کے جیل توڑ دیں گے اور انہیں آزاد کروا لیں گے‘‘ ن لیگ کی خفیہ میٹنگ میں کس رہنما نے یہ منصوبہ بنایا؟ تہلکہ خیز دعویٰ منظر عام پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت پہلی اہلیہ کی عیادت کیلئے لندن میں ہیں جبکہ احتساب عدالت میں پیشی سے استثنیٰ کی ان کی درخواست کو بھی مستر دکر دیا گیاہے تاہم دوسری جانب سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد مالک نے انتہائی خوفناک دعویٰ کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے پروگرام میں محمد مالک نے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جاتی امراءمیں ایک میٹنگ ہوئی جہاں بڑے بڑے نام موجود تھے اس دورا ن وہاں گفتگو ہوئی کہ اگر نوازشریف جیل جاتے ہیں تو پھر کیا ہو گا ، گفتگو ایسے ہی ہور ہی تھی جیسے کہ طے ہو گیاہے کہ نوازشریف کو سزا ہو گی ،اس میٹنگ میں شیخو پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک رکن اسمبلی بھی موجود تھے جنہوںنے کہا کہ یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے جب نوازشریف جیل جائیں گے تو ہم اڈیالہ جیل کے آس پاس لاکھ یا ڈیڑھ لاکھ بندہ اکھٹا کر لیں گے اور جیل کو توڑ دیں گے ،تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا کہ عوام نے اپنے لیڈر کو باہر نکالنے کیلئے جیل توڑی ۔ محمد مالک نے کہا کہ اس وقت جاتی امراءمیں موجود کسی بھی شخص نے اس کی مخالفت نہیں کی بلکہ انہوں نے سوچا کہ بہترین مشورہ ہے ۔