ملک ناشک صورتحال سے دوچار، محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا : ریٹائرڈ ممتاز گل

ملک ناشک صورتحال سے دوچار، محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا : ریٹائرڈ ممتاز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نامہ نگار) سابق کورکمانڈر اور سابق وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی جنرل ریٹائرڈ ممتاز گل خان نے کہاہے کہ اس وقت ملک نازل صورتحال سے دوچار ہے محاذ آرائی ملک کے لئے نقصان دہ ہے پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے ہم بیرونی دباؤ قبول نہیں کرتے ہیں پاکستان کی فوج دنیا کی مانی ہوئی ایک مضبوط فوج ہے ہمیں نہ چھیڑا جائے تو ہم کسی کو نہیں چھیڑیں گے پاک فوج ہر قسم مقابلے کی صلاحیت رکھتی ہے قوموں کی ترقی دینی عصری علوم میں ہے اس پر کار بند رہ کر ہم فلاح حاصل کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم اسلامیہ عربیہ شیرگڑھ میں سابق ممبر قومی اسمبلی اور مہتمم دارالعلوم شیخ الحدیث والقرآن مولانا محمد قاسم سے ایک ملاقات میں کیا اس موقع پر نائب مہتمم مولانا محمد طیب، حافظ محمد سعید، حاجی وزیر محمد اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصر الدین بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ دارالعلوم اسلامیہ عربیہ شیرگڑھ نے قلیل مدت میں بہت بڑی ترقی کرکے اپنانام ملک کے نامور دینی اداروں میں شامل کیا یہ سب کچھ دارالعلوم کے بانی مہتمم مرحوم محمد احمد المعروف مہتمم باباجی کی مرہون منت ہے انہوں نے دارالعلوم کے مختلف شعبے دیکھے اور اس میں خصوصی دلچسپی لی اور اس کو مثبت کامیابی قرار دے دیا اور کہاکہ عوام کی بھرپور تعاون سے ان کے عطیات اور امداد کو صحیح طریقہ سے مصرف میں لایاجارہاہے یہی وجہ ہے کہ اتنی عظیم الشان مذہبی ادارے سے ہزاروں کی تعداد میں علماء اور فضلاء فارغ ہوئے انہوں نے موجودہ مہتمم مولانا محمد قاسم کی کاوشوں پر ان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کو ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہاکہ اگر یونیورسٹی اور ایسے دینی مدارس کے طلباء اگرآپس میں مل بیٹھ کر تبادلہ خیال کرتے تو انہیں عصری علوم کے ساتھ دینی علوم سے بھی واقف ہوناپڑتا اور اس سے استفادہ حاصل کرتے