اپنے زنگ آلود قلوب کو صاف کرنے کی اشد ضرورت ہے: عبد القدیر اعوان

اپنے زنگ آلود قلوب کو صاف کرنے کی اشد ضرورت ہے: عبد القدیر اعوان

پشاور (سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ بحیثیت حکمران اوروہ مقتدر حضرات جو کہ نظام حکومت چلا رہے ہیں دوسری طرف وہ لوگ جو ہم عوام کہلاتے ہیں اس وقت ہم سب اپنے اعمال کو دیکھیں اور اللہ کریم سے توبہ کی درخواست کریں کیونکہ بے وقت بارشوں اور آندھی طوفانوں کا آنا اللہ کریم کی ناراضگی کا سبب ہیں ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ امیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے کردار اتنے بگڑ چکے ہیں کہ ہما.رے ہر عمل میں خرابی ہے اورجہاں پر جس کو جتنا اختیار ملا ہے اس میں بے ایمانی کر رہا ہے جبکہ بے حیائی عام ہو چکی ہے ایسی صورت حال سے محفو ظ رہنے کے لیے دین اسلام کے اُن پہلوؤ ں کو اختیار کرنا ہو گا جس کی تعلیمات آپ ﷺ نے فرمائی ہے اُنہوں نے کہا اپنے زنگ آلود قلوب کو صاف کرنے کی ضرورت ہے جو کہ ذکر الٰہی کی عظیم دولت سے نصیب ہوتی ہے جبکہ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ قرآن مجید کے الفاظ اور مفاہیم کو اُسی طرح بیان کیا جائے جس کی رہنمائی آپ ﷺ نے فرمائی ہے اور اگر اس کے معنی اور مفاہیم اپنی سوچ اور منطق سے کرتے ہیں تو پھر یہ تجاوز میں چلا جائے گا اور اس کی بڑی سخت وعید فرمائی گئی ہے آخر میں اُنہوں نے دعا کی کہ اللہ کریم ہمیں سچ اور حق بیان کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر