افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر

افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر

پشاور(نیوزرپورٹر)ملک بھربالخصوص خیبرپختونخوامیں مقیم افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے پشاورہائی کورٹ میں رٹ دائرکردی گئی ہے رٹ میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ چاردہائیوں سے مقیم افغان مہاجرین صوبے کی معیشت پربوجھ بنے ہوئے ہیں اور ان کے باعث معاشرے میں جرائم کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ ہواہے مہاجرین کی فی الفوروطن واپسی کیلئے اقدامات کئے جائیں اورکام کرنے کیلئے افغانیوں کو ورک آرڈرجاری کیاجائے خیبرپختونخوا کے سینئرقانون داں معظم بٹ ایڈوکیٹ کی جانب سے دائرکی جانے والی رٹ پٹیشن میں صوبائی ووفاقی حکومتوں کمشنرافغان مہاجرین اورانسپکٹرجنرل پولیس خیبرپختونخوا اوردیگر متعلقہ حکام کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیاہے کہ ملک بھراوربالخصوص خیبرپختونخوامیں میں گذشتہ چاردہائیوں سے افغان مہاجرین مقیم ہیں جن کی وجہ سے ملک کی امن وآمان کی صوتحال پر اثر پڑ رہا ہے ان افغان مہاجرین کے باعث ملک میں دہشتگردی کے بڑے حادثات ہوئے جن میں ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں اوریہ ملک اور صوبے کی معیشت پربھی بوجھ بنے ہوئے ہیں لہذاان کی وطن واپسی کیلئے اقدامات کئے جائیں اورافغان مہاجرین کے ورک پرمٹ کے بغیرکام پرپابندی عائد کی جائے جبکہ افغان مہاجرین کو مکانات کرایہ پر دینے کیلئے بھی سخت قوانین وضع کئے جائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر