دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے ،ڈاکٹر غلام قادر

دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے ،ڈاکٹر غلام قادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے جنرل فزیشن اینڈ سرجن ڈاکٹر غلام قادر نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے اور رمضان المبارک کے بابرکت مہنے میں نواحی علاقہ بابو گڑھی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا جس می مریضوں کے مفت معائنے سمیت انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی جائی گی یہ بات انہوں نے گذشتہ روز بابوگڑھی میں منعقد کئے گئے فری میڈیکل کیمپ کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ڈاکٹر غلام قادر کا کہنا تھا کہ کیمپ کے دوران 200 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ اور لیبارٹری ٹیسٹ کئے گئے جبکہ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں انہوں نے کہا کہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی رمضان کے پورے مہینے میں مریضوں کا فری چیک اپ کیا جائے گا کیونکہ دکھی انسانیت کی خدمت کو میں اپنا فرض سمجھتا ہوں ۔