پولیو مرض کا خاتمہ مشترکہ ذمہ داری ہے ،عدیل شاہ

پولیو مرض کا خاتمہ مشترکہ ذمہ داری ہے ،عدیل شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیو رو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ نے کہا ہے کہ پولیو مرض پورے ملک کا اجتماعی مسئلہ ہے اس لئے ہم سب کو مل کر اس مرض کو جڑ سے اکھاڑنا ہو گا ،پچھلے کامیاب مہمات کی طرح آنے والے پولیو مہم کو بھی کامیاب بنایا جائے گا تا کہ مستقبل کے معماروں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جائے ،مذہبی رہنماؤں سمیت معاشرے کے بااثر شخصیات مہم کے دوران انکاری والدین کو ویکسنیشن کے لئے راضی کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال رجڑ میں پیر کے دن سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر ایم پی اے فضل شکور خان ،ضلعی ناظم اعلی فہد اعظم خان ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیاض خان ،ان سٹاف آفیسر ڈاکٹر نئیر جمال ،کمیونیکیشن سپورٹ آفیسر سریراللہ خان اور ڈاکٹر کامران کمال سمیت محکمہ صحت کے دیگر اہلکار بھی موجود تھے ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ،ایم پی اے فضل شکور خان اور ناظم اعلی فہد اعظم خان کا کہنا تھا کہ پولیو مرض کے خلاف ہم جنگیں بنیادوں پر لڑ رہے ہیں کیونکہ پولیو وائرس پورے ملک کے بچوں کے لئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے اس لئے ہم سب کو اجتماعی طور پر اس مرض کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا اور مستقبل کے معماروں کو عمر بھر کے معذور ی سے بچانا ہو گا ،اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع میں پچھلے کامیاب مہمات کی طرح اس مہم کو بھی کامیاب بنایا جائے گا تاکہ پانچ سال سے کم عمر کا کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے جبکہ اس موقع پر انہوں نے معاشرے کے بااثر شخصیات سمیت مذہبی رہنماؤں اورس منتخب بلدیاتی نمائندوں سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شخصیات سے مہم کے دوران تعاون کرنے اور انکاری والدین کو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے راضی کرنے کی اپیل کی ہے۔