رستم میں 25سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

رستم میں 25سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

رستم(نمائندہ پاکستان) رستم میں 25سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی ۔واقعات کے مطابق رستم کے نواحی علاقہ گڑیالہ کے رہائشی فرہان ولد منتظر نے مقامی پولیس چوکی انچار ج اور ریسکیو1122 ٹیم کو بتایا کہ میں امتخانی پرچہ کے لئے گیا تھا واپس آکر گھر کا دروازہ کھولا تو میرا بھائی کامران کمرے میں رسی کے ساتھ لٹکہ ہوا پایا جس کی وجہ وہ جاں بحق ہو گیاخود کشی کی وجہ معلوم نہیں ریسکیو 1122نے اس کو شہباز گڑھی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔یاد رہے کہ اس سلسلے میں پولیس کی تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع کی جاتی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر