معاشی فیصلے جذبات سے نہیں،سوچ سمجھ کر کرنا ہونگے، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

معاشی فیصلے جذبات سے نہیں،سوچ سمجھ کر کرنا ہونگے، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

اسلام آباد( مانیٹر نگ ڈیسک) نئے نامزد ہونے والے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ معاشی فیصلے جذبات سے نہیں بلکہ سوچ سمجھ کر کرنا ہونگے۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق نامزد مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ دبئی سے پاکستان پہنچ گئے ہیں، انہوں نے معاشی فیصلوں کے لیے اپنا روڈ میپ تیار کر لیا ہے۔عبدالحفیظ شیخ کی وزیراعظم عمران خان سے جلد ملاقات متوقع ہے جس میں وہ انھیں معاشی روڈ میپ سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ معاشی فیصلوں میں خود مختاری چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ معاشی فیصلے جذباتیت سے نہیں بلکہ سوچ سمجھ کر کرنا ہونگے، معاشی فیصلوں میں پارٹی ووٹ بینک نہیں بلکہ ملک کا مفاد مقدم ہوگا۔

مزید : صفحہ اول