آرمی چیف کاناردرن لائٹ انفنٹری رجمنٹل سینٹر بونجی کا دورہ

آرمی چیف کاناردرن لائٹ انفنٹری رجمنٹل سینٹر بونجی کا دورہ

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نادرن لائٹ انفنٹری رجمنٹل سینٹر بونجی کے دورہ پر لیفٹیننٹ جنرل انور حیدر کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے، یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جمعہ کے روز این ایل آئی رجمنٹل سینٹر بونجی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل انور حیدر کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر اکرام الحق بھی موجود تھے۔ آرمی چیف نے این ایل آئی کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو سراہا اور وطن کیلئے ان کے کردار کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے یاد گار شہداء پر بھی حاضری دی اورپھولوں کی چادر چڑھائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق این ایل آئی کئی اعزازات حاصل کر چکی ہے جن میں 2 نشان حیدر بھی شامل ہیں۔

مزید : صفحہ اول