میڈیا مالکان کے تحفظات دور ،پچھلے دور کی ادائیگیا ں بھی کرینگے،صوبائی وزیراطلاعات

میڈیا مالکان کے تحفظات دور ،پچھلے دور کی ادائیگیا ں بھی کرینگے،صوبائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت صمصام بخاری نے کہا ہے کہ میڈیا ہاؤسز کے بقایا جات چودھری پرویز الٰہی کے دور کے ہوں یا پھر شہباز شریف کے دور حکومت کے ،ادائیگیاں کرنے کی ذمے داری اب ہماری ہے اور ہم ادا بھی کریں گے اور اس تاثر کو بھی ختم کریں گے کہ حکومت میڈیا ہاؤسز کو ختم کرنے جارہی ہے ایسی کو ئی بات نہیں ہے ہم میڈیا مالکان کے تحفظات کو دور کریں گے اور ایسی پالیساں لائیں گے کہ جن سے میڈیا کے حالات بھی ٹھیک ہوں اور اس مقصد کیلئے میں خود چل کر میڈیا ہاؤسز جارہا ہوں اور مالکان سے ملاقاتیں بھی کررہا ہوں ۔
صوبائی وزیراطلاعات

مزید :

صفحہ اول -