وزیر اعظم قوم کو بتائیں کون حکومت گرارہا ہے: مسلم لئگ (ن)

وزیر اعظم قوم کو بتائیں کون حکومت گرارہا ہے: مسلم لئگ (ن)

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ ابھی تو اپوزیشن نے باؤلنگ ہی نہیں کرائی تو آ پکی آدھی ٹیم ہٹ وکٹ ہوچکی ہے ،عمران خان صاحب آپ نے کہا کوئی آپکی حکومت گرا رہا ہے ۔قوم کو بتائیں کون آپکی حکومت گرارہا ہے،آپ کی نالائقی ، نااہلی یا زبان؟،کپتان اتنا نالائق ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی ٹیم کا حصہ بنے کو تیار نہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان کے خطاب پر اپنے رد عمل میں کہا کہ عمران صاحب کیا ہوا، خیریت تو تھی، بڑے پریشان تھے آپ ؟ ،اتنی گھبراہٹ اتنا غصہ کیا ہوا؟ ۔عمران خان صاحب آپ نے کہا کوئی آپ کی حکومت گرا رہا ہے قوم کو بتائیں کون آپ کی حکومت گرارہا ہے؟ ۔اس حکومت کو گرانے کیلئے آپکی نالائقی ، نااہلی اور زبان ہی کافی ہے۔ابھی تو اپوزیشن نے باؤلنگ ہی نہیں کرائی تو آدھی ٹیم ہٹ وکٹ ہوچکی ہے ۔عمران صاحب پاکستان کے مفاد میں بیٹنگ آرڈر نہیں نالائق کپتان کی تبدیلی ہے،ٹیم کا کپتان ہی نالائق ہوتو ٹیم کیا کرے ؟ ،نالائق کپتان ہمیشہ نالائق ٹیم چنا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اب شور کرنے سے بات نہیں بنے گی، آپکی نالائقی کی وجہ سے پچھلے 9ماہ سے عوام جس کرب سے گزر رہی ہے آپ کو جواب دینا ہوگا ۔کابینہ میں ردوبدل کے بعد بزدار ، شاہ فرمان اور محمود خان گھبرانے والی فہرست میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نوجوان نوکری نہیں دعا مانگ رہے ہیں کہ آپ کی نوکری چلی جائے،پاکستان کی عوام جان چکی ہے کہ پاکستان ویسے ہی چل رہا ہے جیسے پشاور کی میٹرو چلی ہے ۔

مزید : صفحہ اول