فروغ سیاحت کیلئے ’یہ ہمارا گھرہے ، یہ پاکستان ہے ‘ آئی ایس پی آر کی ویڈیو جاری

فروغ سیاحت کیلئے ’یہ ہمارا گھرہے ، یہ پاکستان ہے ‘ آئی ایس پی آر کی ویڈیو ...

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایس پی آر کی جانب سے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 20 اپریل کو رات 12 بجے ’یہ ہمارا گھرہے ، یہ پاکستان ہے ‘ کے عنوان سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جو پاکستان کے مختلف حصوں اور ترقیاتی کاموں کو دکھاتی ہے،ویڈیو میں سی پیک جیسے منصوبے کا تفصیلی تعارف بھی کرایا گیا ہے جبکہ پاکستان میں موجود سیاحتی مقامات کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔یوٹیوب پر ریلیز ہونیوالی ویڈیو کو رات گئے بھی بہت سے لوگ دیکھ رہے ہیں۔ آ ئی ایس پی آر کی یہ ویڈیو اپنی ریلیز کے پہلے 17 منٹ کے دوران ہی سوا لاکھ کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں۔

مزید : صفحہ اول