کابینہ وزیر اعظم کی صوابدید ،اب بھی انکا دفاع کریں گے،فواد چوہدری

کابینہ وزیر اعظم کی صوابدید ،اب بھی انکا دفاع کریں گے،فواد چوہدری

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب بھی عمران خان کا کھل کے دفاع کریں گے، کابینہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے ،وزیر اعظم عمران خان کو کہا تھا رکن قومی اسمبلی کے طور پر زیادہ بہتر پرفارم کر سکتا ہوں۔جمعہ کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے قلمدان تبدیلی کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اب بھی عمران خان کا کھل کے ہی دفاع کریں گے، خاندان سو سال سے سیاست میں کہ ہیں بڑے بڑے عہدے آئے اور گئے، ہمیشہ کہا ہے کابینہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے،اب بھی وزیر اعظم عمران خان کو کہا تھا رکن قومی اسمبلی کے طور پر زیادہ بہتر پرفارم کر سکتا ہوں، یہ فیصلہ وزیر اعظم کا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت چلانی ہے۔

فواد

مزید : صفحہ اول