امید ہے فواد چوہد ری نئی وزارت میں اچھا منصوبہ لے کر آئینگے، نعیم الحق

امید ہے فواد چوہد ری نئی وزارت میں اچھا منصوبہ لے کر آئینگے، نعیم الحق

اسلا م آباد ( آن لائن ) وزیرا عظم عمرا ن خان کے معا ون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ کا بینہ میں ردوبدل جمہو ریت کا حصہ ہے ، امید ہے فواد چوہد ری سائنس اینڈ ٹیکنالو جی میں اچھا کا م کر یں گے ایم ڈی پی ٹی وی کا حتمی فیصلہ کا بینہ کر ے گی ۔ جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے نعیم الحق نے کہا کہ تبدیلی کا اختیا ر وزیر اعظم کے پا س ہیں انہو ں نے تبدیلی کی ضرورت محسوس کی تو کا بینہ کو تبدیل کر دیا فوادچوہدری میرے اچھے دوست ہیں مجھے امید ہے وہ سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی میں آئند ہ 5سال میں اچھا منصوبہ لے کر آئیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ پی ٹی وی ایم ڈی کے لئے اشتہا ر دے دیا گیا اور انٹرویو بھی ہو رہے آخر میں جو 3لو گوں کے نا م آئیں گے وہ کا بینہ کو بھیجے جا ئیں گے، کا بینہ ہی اس کا فیصلہ کرئے گی ۔

نعیم الحق

مزید : صفحہ اول