بہت پہلے کہہ دیا تھا ملک چلانا عمران خان کے بس کی بات نہیں ،یہ بھاگ جائینگے

بہت پہلے کہہ دیا تھا ملک چلانا عمران خان کے بس کی بات نہیں ،یہ بھاگ جائینگے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ میں نے بہت پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ملک چلانا عمران خان کے بس کی بات نہیں ہے اور یہ خود ہی اپنی ناکامی کا اعتراف کرکے حکومت چھوڑ کر بھاگ جائیں گے آج ان کے وزیر خزانہ نے خود ہی مستعفی ہو کر میرے اس بیا ن کی تصدیق کردی ہے یہ عمران کی پہلی وکٹ گرہی ہے اور بہت جلد وہ خود بھی حکومت چھوڑ کر چلا جائے گا اور کہے گا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ پاکستان کی کمان کرنا میرے بس میں نہیں ہے۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے سوائے الزام تراشی اور اپوزیشن کو دبانے کے علاوہ کیا کام کیا ہے انہوں نے حکومت سازی پر توجہ دینے کی بجائے اپوزیشن کی پگڑیاں اچھالنے اور ان کی کردار کشی میں وقت ضائع کیا لیکن ملک کے لئے کچھ نہ کیا جس کی وجہ سے آج ان کو مستعفی ہونا پڑ رہا ہے۔

رانا ثناء اللہ

مزید : صفحہ اول