معاشی صورتحال بہتر اور وزیراعظم قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرینگے

معاشی صورتحال بہتر اور وزیراعظم قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرینگے

تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کئی کئی مرتبہ اور کئی کئی سالوں تک حکومتوں میں رہنے والے پی ٹی آئی سے صرف آٹھ ماہ میں ہی ملکی بہتری کا حساب مانگ رہے ہیں لیکن یہ لوگ قوم کو یہ بتانے کو تیار نہیں ہیں کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو قومی خزانہ خالی کرکے حوالے کیا تھا اور پاکستان پر اربوں ڈالرز کے قرض اور ان کا سود بھی پی ٹی آئی پر ڈال کر رخصتی اختیار کی تھی ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر پاکستان کی معاشی صورت حال بہتر ہو گی اور وزیراعظم عمران خان نے قوم سے جو وعدے کئے ہیں وہ ان کو پورا بھی کریں گے ۔

حلیم عادل شیخ

مزید : صفحہ اول