سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 480 پوائنٹس کا اضافہ

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 480 پوائنٹس کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس ڈیسک) وفاقی کابینہ میں تبدیلی کا اثر سٹاک مارکیٹ پر مثبت دیکھا گیا۔ سرمایہ کاروں نے خوب جم کر حصص کی خریدوفروخت کی۔وفاقی کابینہ بالخصوص وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی تبدیلی کی خبروں پر سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز ہی مثبت ہوا اور ایک موقع پر100 انڈیکس میں 900 سو سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ٹریڈنگ کے اختتام پر 100 انڈیکس 480 پوائنٹس اضافے سے 37 ہزار 292 پوائنٹس پر بند ہوا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئے مشیر خزانہ فوری طورپر معیشت میں بہتری نہیں لا سکیں گے۔
سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ اول -