کسی کو ذاتی بنیاد پر نہیں ہٹایا گیا،ندیم افضل چن

کسی کو ذاتی بنیاد پر نہیں ہٹایا گیا،ندیم افضل چن

اسلام آباد (آئی این پی ) کابینہ میں آنے والے نئے چہرے پہلے سے ہی متنازعہ قرار دیئے جارہے ہیں۔ ندیم بابر جو 80 کروڑ کے نادہند ہ ہیں جبکہ اعظم سواتی پر بھی ایف 62 ون کا کیس ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔معاون خصوصی برائے وزیراعظم ندیم افضل چن نے کہا کہ کسی کو انفرادی بنیاد یا ذاتی بنیاد پر نہیں ہٹایا گیا۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ تمام ورزا نے مشکل میں کام کیا اور پوری کوشش کی ڈیلیو رکرنے کی لیکن نہیں کرسکے تو دوسروں کو موقع ملنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ اسد عمر ایک اچھے اور محنتی انسان ہیں۔ حفیظ شیخ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر اسد عمر کو ہٹایا جاسکتا ہے تو کسی کو بھی ہٹایا جاسکتا ہے۔

ندیم افضل چن

مزید : صفحہ آخر