وزیر اعظم کسی کو بھی رکھ ، نکال او ر محکمہ تبدیل کر سکتے ہیں: طارق بشیر چیمہ

وزیر اعظم کسی کو بھی رکھ ، نکال او ر محکمہ تبدیل کر سکتے ہیں: طارق بشیر چیمہ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ نے (کل)اتوار کو کوئٹہ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ لانچ کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ایک لاکھ چودہ ہزار رہائشگاہیں بنائینگے ،گوادر میں 55 ہزار گھر بنیں گے، جس میں 10 ہزار گھر اور کوارٹر زہوں گے،گوادر میں فشر مین کالونی بھی بنے گی،آشیانہ سکیم میں بڑی گرفتاریاں ہوئیں ،افسران اندر ہیں، کوشش ہے ہمارا منصوبہ مکمل شفاف ہو گا،اگرمیری وزارت کا مسئلہ ہوتا تو پریس کانفرنس نہ کرنے آتا، وزیر اعظم کسی کو بھی رکھ اور نکال سکتے ہیں، محکمہ بھی تبدیل کرسکتے ہیں، جب سے میں وزیر بنا انیل مسرت کا ہاؤسنگ منصوبے میں کوئی کردار نہیں رہا۔ شاید کل بطور انویسٹر آجائیں، روکا تو نہیں جا سکتا۔ جمعہ کو وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات نے وزیر مملکت شبیرحسین قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کو لانچ کر کے تنقید ختم کردی ۔ انہوں نے کہاکہ پرسوں کوئٹہ میں بھی ہاؤسنگ منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں گھروں کی قلت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے علاوہ پاکستان میں اور کوئی اسطرح کا چیلنج منظور نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ روزگار فراہمی کا بڑا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج غریب طبقے کیلئے ایک کاوش ہو رہی ہے جو اس سے پہلے کبھی نہ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے بھی ایسے منصوبے شروع کرنیکی کوشش کی لیکن ناکام ہوئیں۔انہوں نے کہاکہ آشیانہ سکیم میں بڑی گرفتاریاں ہوئیں،افسران اس میں اندر ہیں، کوشش ہے ہمارا منصوبہ مکمل شفاف ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی کی اجازت لینی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے انوسٹیر کو پیکیج دینا کہ وہ اپنا پیسہ پاکستان محفوظ طریقے سے کام اور واپس بھی لے کر جائے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ڈیڑھ لاکھ کے قریب ممبران ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایس ای سی پی میں نیا پاکستان ہاؤسنگ کمپنی رجسٹر ہو چکی ہے، سرمایہ کاروں کوسرمایہ کاری کیلئے تحفظ دینا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریکوری کیلئے قوانین بنارہے ہیں تاکہ ریکوری گارنٹی پر ہو۔ انہوں نے کہاکہ 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ مذاق نہیں۔ وزیرہاؤسنگ نے کہا کہ اسلام آباد میں موضع ہکلہ میں 31 سو ہاؤسنگ یونٹ بنانے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحصیل پنڈی موضع بجنیال میں 85 سو یونٹ بننے ہیں۔وزیر ہاؤسنگ نے کہاکہ اسلام آباد میں جہاں جہاں زمین دستیاب ہے وہاں پراجیکٹ کررہے ہیں۔وزیر ہاؤسنگ نے کہاکہ ہم نے ہاؤسنگ کیلئے 5 ارب روپے انٹرسٹ فری قرضے کی مدمیں رکھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہاؤسنگ کے حوالے سے قوانین بنا چکے ہیں، 50 لاکھ گھروں میں بہت سی حکومتوں نے شامل ہونا ہے۔وزیر ہاؤسنگ نے کہاکہ بہت سی حکومتی اس منصوبے میں دلچسپی رکھتی ہیں، چین کی سٹیٹ کمپنی بھی اس منصوبے میں دلچسپی رکھتی ہے۔وزیر ہاؤسنگ نے کہاکہ بہت جلد فنانشل ماڈل سامنے لائیں گے۔وزیر ہاؤسنگ نے کہاکہ ہاؤسنگ ٹاسک فورس نے اس منصوبے کے لیے زیادہ کام کیا۔

طارق بشیر چیمہ

مزید : صفحہ آخر