ٹھیک سے گواہی دیں،جج،پہلی دفعہ ہے اسلئے صحیح نہیں بولا جارہا،گواہ

ٹھیک سے گواہی دیں،جج،پہلی دفعہ ہے اسلئے صحیح نہیں بولا جارہا،گواہ

اسلام آباد (آئی این پی ) احتساب عدالت میں نندی پور ریفرنس کی سماعت کے دوران گواہ اور جج کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ،گواہ تنویر سعد برلاس نے کہا میں پہلی بار گواہی دینے آیا ہوں اس لئے ٹھیک سے نہیں بولا جا رہا جس پر جج ارشد ملک نے کہا زندگی میں بہت سے کام پہلی بار ہوتے ہیں ، شادی بھی زندگی میں پہلی بار ہوتی ہے ، کیا پہلی بار ہونے والی شادی سے انکار کیا ہے؟ پہلی بار گواہی کو ئی بہانہ نہیں،ٹھیک سے گواہی دیں۔

مزید : صفحہ آخر