بے سہارا اور مظلوم افراد کی خدمت زندگی کا اصل مقصد ‘ چودھری پرویزالٰہی

بے سہارا اور مظلوم افراد کی خدمت زندگی کا اصل مقصد ‘ چودھری پرویزالٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این ائی)قائمقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے چیئرمین پنجاب ہلال احمر پاکستان و سابق گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ہلال احمر کی پنجاب میں کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے ہلال احمر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بے سہارا اور مظلوم افراد کی خدمت کرنا ہی زندگی کا اصل مقصد ہے، آپ کا ادارہ جو خدمت کر رہا ہے وہ ہر لحاظ سے قابل تعریف ہے۔ خالد مقبول نے ادارے کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر قائم مقام گورنر نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
چودھری پرویزالٰہی

مزید :

صفحہ آخر -