کراچی سے مٹھی جانیووالی کوچ الٹ گئی ، 8افراد جاں بحق ، 47زخمی

کراچی سے مٹھی جانیووالی کوچ الٹ گئی ، 8افراد جاں بحق ، 47زخمی

بدین(صباح نیوز)کراچی سے مٹھی جانے والی تیز رفتار اے سی کوچ مورجھر کے نزدیک الٹ کر کھڈے میں جاگری جس کے نتیجے میں8 افراد جاں بحق اور 47افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے11 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے کراچی سے مٹھی جانے والی تیز رفتار اسی کوچ نمبر B S 6.768مورجھر کے نزدیک الٹ کر کھڈے میں جاکر گری جس کے نتیجے میں آٹھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 47افراد زخمی ہوگئے جن میں سے گیارہ افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے زخمیوں کو فوری طور انڈس اسپتال بدین میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے ،جاں بحق ہونے والوں میں تیس سالہ عبداللہ میمن،ڈرائیور رمضان ولد شاہجھان،پرکاش،خاتون زینب ،پٹرٹ مل،بیوس،الہیا عمر ایک سال سمیت آٹھ افراد شامل ہیں جبکہ 47افراد زخمی ہوئے جن میں سے گیارہ افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ان میں خادم حسین،روی شنکر،شریف ،مشتاق احمد،کیلاش ،خالد،پریت کمار مہیش سمیت گیارہ افراد شامل ہیں جن کو علاج کے لئے انڈس اسپتال بدین میں داخل کریا گیا دوسری جانب بدین پولیس کی جانب سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے مسافروں کے سامان کی لسٹ بناکر سامان انکے وارثوں کو دینے لئے رابطے شروع کردیئے گئے ہیں پولیس کے اس کارروائی پر بدین ضلع کی عوام نے پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر