گوجر خان ڈھاریاں میں معدنی کنوؤں سے تیل کے ذخائر دریافت

گوجر خان ڈھاریاں میں معدنی کنوؤں سے تیل کے ذخائر دریافت

اسلام آباد (آئی این پی) ماڑی پٹرولیم نے پنجاب میں تیل کے بڑے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنا دی ۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ غوری بلاک کیڈھاریاں 1معدنی کنویں سے تیل دریافت ہوا ہے۔ڈھاریاں ون سے 372بیرل یومیہ خام تیل ملنے کی توقع ہے ترجمان کے مطابق ماڑی پٹرولیم کی یہ پنجاب میں دوسری بڑی دریافت ہے تیل کی نئی دریافت تحصیل گوجرخان کے قریب ڈھاریاں ون کے مقام پر نئی دریافت ملک میں انرجی بحران پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ یاد رہے اگست 2018میں پاکستان کے اس وقت کے نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے انکشاف کیا تھا کہ معروف امریکی انرجی کمپنی ایگزون موبل ملک میں کویت سے بھی بڑے تیل کے ذخائر دریافت کرنے کے قریب ہے۔

تیل دریافت

مزید : صفحہ آخر