انسانی سمگلنگ کیس، 2سو ملزم ضمانتیں کرانے کے بعد فرار، دائمی وارنٹ جاری

انسانی سمگلنگ کیس، 2سو ملزم ضمانتیں کرانے کے بعد فرار، دائمی وارنٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل لاہور ملک محمد رفیق نے انسانی سمگلنگ میں ملوث 200 ملزمان ضمانتیں کرانے کے بعد فرارہونے پر ان کے دائمی وارنٹ جاری کردیئے ہیں،عدالت نے تمام مقدمات کو داخل دفتر کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی اے حکام کومذکورہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کاحکم دیاہے اور کہا ہے کہ ان کی گرفتاری فوری عمل میں لاکر انہیں عدالت میں پیش کیا جائے ،عدالت نے عملے کو بھی ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری تک مقدمات کو ریکارڈ میں رکھیں، ملزمان عمران ،لیاقت، بشیر وغیرہ سمیت 200ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سادہ لوح افراد کو بیرون ملک نوکریاں دلوانے کا جھانسہ دے کر بیرون ملک بھجوایا ،بعدازاں ملزموں نے عدالت سے اپنی ضمانتیں کروالیں، اب جب ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں پیش ہوئے تو وہ فرارہوگئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -