نجی ہسپتال میں واٹرفلٹریشن پلانٹ خراب لگانے پر ہرجانے کا دعویٰ دائر

نجی ہسپتال میں واٹرفلٹریشن پلانٹ خراب لگانے پر ہرجانے کا دعویٰ دائر

لاہور(نامہ نگار)نجی ہسپتال میں واٹرفلٹریشن پلانٹ خراب لگانے پر شہری نے صارف عدالت میں الریاض ٹریڈرزفلٹریشن پلانٹ کے مالک کے خلاف 10لاکھ روپے کا ہرجانہ دائر کردیا۔عدالت نے 25اپریل کومذکورہ فلٹریشن پلانٹ کے مالک سے جواب طلب کرلیاہے ۔

عدالت میں شہری امجد اسلام نے دائر مذکورہ بالا ہرجانہ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے تاج پورہ کے علاقہ میں ایک نجی ہسپتال میں مریضوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوایا جس کے لئے اس نے مذکورہ بالا فلٹریشن پلانٹ کو4لاکھ روپے کی رقم دی، پلانٹ لگایا گیا تو اس نے لیکیج شروع کردی،جس پر مالک سے رابطہ کیا گیالیکن اس نے بات سننے سے انکار کر دیا،جس کی وجہ سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگیاہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ اسے مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوائی جائے ۔

مزید : علاقائی