بھاٹی گیٹ ، 40 سالہ شخص کی لاش برآمد

بھاٹی گیٹ ، 40 سالہ شخص کی لاش برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر ) بھاٹی گیٹ کے علاقے سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ کیعلاقے پرندہ مارکیٹ میں 40 سالہ نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر مقامی دکاندار نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں شناخت کی کوشش کی جسے بعد ازاں ناکامی پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

مزید : علاقائی