ڈپازٹ منتقل کرنے سے متعلق کوئی پالیسی نہیں بنائی جا رہی، سٹیٹ بینک

ڈپازٹ منتقل کرنے سے متعلق کوئی پالیسی نہیں بنائی جا رہی، سٹیٹ بینک

کراچی (این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام کمرشل اور نجی بینکوں کو مراسلہ بھیجا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا اپنے مراسلے میں کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک بینکوں کا ڈپازٹ منتقل کرنے سے متعلق کوئی پالیسی نہیں بنائی جا رہی۔مرکزی بینک نے مراسلے میں مزید کہا ہے کہ تمام بینکوں سے اس ضمن میں تجاویز مانگی گئی تھیں مگر کسی نے اس پر رضا مندی ظاہر نہیں کی تھی۔اسٹیٹ بینک نے اپنے مراسلے میں یہ بھی کہا ہے کہ ہم کوئی ایسی پالیسی نہیں بنا رہے جس پر بینک اور صارفین رضا مند نہ ہوں۔

سٹیٹ بینک

Back to

مزید : صفحہ آخر