مدثرچورگینگ کے سرغنہ سمیت 2ملزم گرفتار ، مال مسروقہ برآمد

مدثرچورگینگ کے سرغنہ سمیت 2ملزم گرفتار ، مال مسروقہ برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی ایس پی شفیق آباد شیخ محمد غیاث کی نگرانی میں انچارج انویسٹی گیشن شفیق آباد محمد عالم لنگڑیال نے مدثر چور گینگ کے سرغنہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کے مطابق سٹی ڈویثرن میں ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے تمام ڈی ایس پیز کی نگرانی میں خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں ڈی ایس پی شفیق آبادکی نگرانی میں انچارج انویسٹی گیشن شفیق آباد محمد عالم لنگڑیال اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے شب و روز محنت کر کے گروہ کو گرفتار کر لیاہے جو کہ پوش علاقوں میں بند گھروں کو دیکھ کر ان کے تالے توڑنے سمیت دیواریں پھلانک کر گھروں میں گھس کر وارداتیں کرتے ہیں۔ پولیس کی ٹیم نے اس گینگ کے سرغنہ مدثر اور اس کے ساتھی خلیل عرف خلیلو کو واردات کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کے زیورات ، نقدی اوردیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش 50 سے زائد نقب زنی اور چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔چور گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری اور مزید تفتیش سمیت ریکوری کے لئے انویسٹی گیشن پولیس کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے جس میں بڑے پیمانے پر مزید ریکوری متوقع ہے۔

مزید : علاقائی