تین خود کشیاں ، 2ہلاک، ایک خاتون کی حالت نازک

تین خود کشیاں ، 2ہلاک، ایک خاتون کی حالت نازک

لاہور(کر ائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں 2خواتین سمیت 3افراد نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں جس کے نتیجے میں 20 سالہ خاتون اور 50 سالہ شخص جاں بحق جبکہ 1خاتون کی حالت نازک بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاون کی رہائشی نازیہ بی بی نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے فوری ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی دوسرے واقعہ میں قصور کے 50 سالہ افضل نے گھریلو تنازعہ پر سگندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی پولیس نے افضل کی لاش قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دی جو اسے آبائی گاؤں قصور لے گئے جبکہ سبزاہ زار کی رہائشی صائمہ بی بی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جس کے نتیجے میں اس کی حالت غیر ہو گئی خاتون کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

مزید : علاقائی