مسلم لیگ (ن) کا پنجاب اسمبلی میں پاور شو کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) کا پنجاب اسمبلی میں پاور شو کرنے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)(ن) لیگ کا پنجاب میں اراکین اسمبلی کی پاور شو کر نے کا فیصلہ کر لیا ‘حکومت اور نیب کی کاروائیوں اور مستقبل کی سیاست کے بارے بھی حکمت عملی بنائی جائیگی ‘ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہبا زشر یف نے صوبائی اراکین کو آئندہ ہفتے لاہور میں طلب کر لیا ہے جسکے لیے تمام اراکین اسمبلی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران پنجاب اور پاکستان کی سیاسی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے مستقبل کی سیاست اور عوامی ایشوز کے بارے میں اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج سمیت دیگر آپشنز پر غورکیا جائیگا جبکہ اس ملاقات میں (ن) لیگ کے مر کزی قائدین کی شرکت بھی متوقع ہے ۔

ن لیگ؍پاور شو

مزید : صفحہ آخر