صاف پانی کمپنی سکینڈل میں حمزہ شہباز کے کردار کا تعین کررہے ،نیب

صاف پانی کمپنی سکینڈل میں حمزہ شہباز کے کردار کا تعین کررہے ،نیب

لاہور(نامہ نگار خسوصی ) لاہور ہائی کورٹ میں نیب کی طرف سے حمزہ شہباز کی ضمانت کے کیس میں داخل کئے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ صاف پانی کمپنی کرپشن اسکینڈل میں حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری ابھی جاری نہیں کیے گئے، اس کیس میں حمزہ شہباز کے کردار کا تعین کررہے ہیں، نیب کی رپورٹ میں یہ اعتراف کیا گیا ہے کہ حمزہ شہباز پر صاف پانی کمپنی کرپشن اسکینڈل میں تاحال سنگین الزامات نہیں ہیں اور واضح ثبوت نہ ہونے پر حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری ابھی جاری نہیں کئے گئے۔

نیب رپورٹ

مزید : علاقائی