منی لانڈرنگ کیس،دوگر فتار ملزم2مئی تک جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے

منی لانڈرنگ کیس،دوگر فتار ملزم2مئی تک جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے شریف فیملی کے لئے منی لانڈرنگ کرنے کے کیس میں گرفتاردوملزموں فضل دادا عباسی اورقاسم قیوم کو2مئی تک جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ۔۔عدالت کوبتایا گیا فضل دادا اورقاسم قیوم منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہیں،دونوں شریف فیملی کے لئے 2005ء سے کام کررہے تھے ،فضل دادا نے افتخار گروپ انڈسٹریزکو جوائن کیا،قاسم قیوم اور فضل دادا کے ذمے شریف فیملی کے اکاؤنٹ دیکھنا تھا،ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے دیگردو ساتھیوں کو بھی حراست میں لینا ہیعدالت نے وکلاء کا موقف سننے کے بعد ملزمان کا 2مئی تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کاحکم جاری کردیاہے ۔

مزید : علاقائی