منشیات کیس کا ملزم7سال بعد بری جھوٹے گواہ کانسٹیبل کیخلاف کارروائی کا حکم

منشیات کیس کا ملزم7سال بعد بری جھوٹے گواہ کانسٹیبل کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے 7سال بعدمنشیا ت کیس میں ملزم عمران علی کو بری کرتے ہوئے اس کیس میں جھوٹے گواہ کانسٹیبل فلک شیرکے خلاف کارروائی کا حکم دے دیاہے ،واضح رہے کہ مذکورہ کیس میں مقدمہ مدعی پولیس اہلکاراے ایس آئی اور تفتیشی پولیس افسر دونوں ہی انتقال کرگئے ہیں۔ملزم عمران علی کے خلاف 2012میں تھانہ نواں کوٹ پولیس نے مقدمہ درج کیاتھا۔

مزید : علاقائی