208 پولیس افسر وملازمین کے تبادلے کے احکامات جاری

208 پولیس افسر وملازمین کے تبادلے کے احکامات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر(کر ائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نے208 پولیس افسران وملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے احکامات جاری کر دیئے۔ٹرانسفر ہونے والوں میں1سب انسپکٹر ،21اے ایس آئیز،18 ہیڈ کانسٹیبلزاور168 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق یہ ٹرانسفر زپوسٹنگزاردل روم میں پولیس ملازمین کی ذاتی شنوائی کے بعدطے شدہ پالیسی کے تحت عمل میں لائی گئیں۔ ٹرانسفر پوسٹنگ کے خواہشمندپولیس ملازمین ہرہفتے کے دن باقاعدگی سے اردل روم میں ڈی آئی جی آپریشنز محمد وقاص نذیر کے روبرو پیش ہو رہے ہیں۔ اردل روم کے بعدچند ہی دنوں کے اندرحسبِ منشاء ٹرانسفرپوسٹنگ آرڈرز جاری کر دیئے جاتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -