گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث93ملزم گرفتار

گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث93ملزم گرفتار

لاہو ر(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پرماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن محمدعلی وسیم کی زیرِنگرانی ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث93ملزمان گرفتار کر لیئے۔4 ڈکیت و چور گینگز کے08 ملزمان کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے1 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی ریکوری کی گئی۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران11ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے09پسٹلز، 1 رائفل، 1 بندوق اور گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 28ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے6 کلو گرام سے زائدچرس ،555 گرام ہیروئن اور573 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

ڈکیتی،چوری، امانت میں خٰیانت،دھوکہ دہی،چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب17اشتہاری مجرمان کوگرفتارکیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ ،ہوائی فائرنگ، پرائس کنٹرول اور لاؤڈسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر29 ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید : علاقائی