پنجاب، 24گھنٹے میں986 ٹریفک حادثات ، 615افراد زخمی

پنجاب، 24گھنٹے میں986 ٹریفک حادثات ، 615افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں986روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 615افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔471معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (66فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 407ڈرائیوز،کم عمر ڈرائیور 21 مسافر 529اور156پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ249ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت256متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد101حادثات میں112متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان61حادثات میں58متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1092متاثرین میں852مرد اور240خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں186فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور618افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ288زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں777موٹر سائیکلز،116آٹو رکشے،92موٹر کاریں،48وین25مسافربسیں،22ٹرک اور124دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -