منشیات کیس، دو مجرموں کو عمر قید اور ایک لاکھ جرمانہ ، دو ملزم بری

منشیات کیس، دو مجرموں کو عمر قید اور ایک لاکھ جرمانہ ، دو ملزم بری

لاہور(نامہ نگار)ماڈل کورٹ کے جج سید فیض الحسن نے منشیات کے مقدمہ میں دو مجرموں فیاض اوراسلم کوعمر قید اور ایک ایک لاکھ جرمانے کی سزاکاحکم سنا دیاہے جبکہ شریک 2ملزموں الیاس اور وقاص کو بری کرنے کاحکم جاری کردیاہے ۔ملزم فیاض، اسلم ، وقاص اور الیاس کیخلاف تھانہ مغل پورہ پولیس نے 2011 میں مقدمہ درج کیا تھا، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 45 کلو۔چرس برآمد ہوئی تھی۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے مقدمات میں 2ملزموں عبدالستار اورارسلان کو بری کرنے کا حکم دے دیا ،ملزموں کے خلاف تھانہ اچھرہ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 4کلوہیروئن اور4کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کررکھاتھا۔

مزید : علاقائی