وزیراعظم کی تھرپارکر کے تمام خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ فراہم کرنیکی منظوری

وزیراعظم کی تھرپارکر کے تمام خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ فراہم کرنیکی منظوری

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے صحت سہولت پروگرام کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ضلع تھرپارکر کے تمام خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ جمعہ کو بیان کے مطابق صحت انصاف کارڈ کی بدولت ضلع تھرپارکر میں بسنے والے خاندانوں کو سات لاکھ بیس ہزار روپے سالانہ تک کی صحت کی سہولیات مفت میسر آئیں گی۔ ضلع تھرپارکر کے تین لاکھ خاندانوں اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔

تھرپارکر

مزید : صفحہ اول