گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 24گرفتار ، 5کو جیل بھیج دیا گیا

گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 24گرفتار ، 5کو جیل بھیج دیا گیا

لاہور(جنرل رپورٹر)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر گراں فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن کیا، 23افراد کے خلاف مقدمات درج کرواتے ہوئے24افراد کو حراست میں لے لیا اور 05 دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیا گیا جبکہ 46000 روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں ۔ دریں اثناء ضلعی انتظامیہ کا انسداد تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ آپریشن پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور بینک روڈ پر کیا گیا ۔ آپریشن کے دوران غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا کر روڈ کو کلیئر کروایا گیا اور دوران آپریشن ریڑھیوں ، پھٹوں ، پلاسٹک کی کرسیوں اور دیگر سامان کو قبضہ میں لے لیا گیا ۔آپریشن میں داتا گنج بخش زون کے عملہ نے حصّہ لیا ۔ آپریشن کی نگرانی اے سی سٹی احمد رضا بٹ نے کی۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات مافیا اور گرانفروشوں کے خلاف آپریشن انتظامیہ کا احسن اقدام ہے رمضان المبارک سے قبل اس آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1