اسد عمر کا خود استعفیٰ دے دینا حکومت کی ناکامی کا اعتراف ہے، اسلم گل

اسد عمر کا خود استعفیٰ دے دینا حکومت کی ناکامی کا اعتراف ہے، اسلم گل

لاہور ( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سنیئر نائب صدر چودھری اسلم گل اور صداقت شیروانی نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر کا خود استعفیٰ دے دینا دراصل حکومت کی طرف سے اپنی ناکامی اور نا اہلی کا باقاعدہ اعلان ہے صرف اسد عمر ہی ایک نا اہل آدمی نہیں ہے پوری کی پوری کابینہ ہی نااہلوں کی ہے اور نااہلوں کے اس ٹولے سے اس بات کی امید رکھنا کہ وہ عوام کی امیدوں اور امنگوں پر پورااتر ے گی تو ایسا کبھی بھی نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان سے نہ تو حکومت سنبھل رہی ہے اور نہ ہی ملک اور نہ ہی معیشت ان کے قابو میں آ رہی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ عمران خان خود بھی نااہل ہے اور انکی پوری ٹیم بھی نا اہل ہے وہ کابینہ میں یہ خواہ کتنی تبدیلیاں کرلیں انکی ڈلیوری صفر ہی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ معشت کا بحران بجٹ کے بعد اور سنگین ہو جائے گا. بیروزگاری اور مہنگائی کے مارے لوگ خود بخود اس حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1