صحافر ریاست کا چوتھا ستون عملی، صحافت پر یقین رکھتے ہیں: اسد قیصر

صحافر ریاست کا چوتھا ستون عملی، صحافت پر یقین رکھتے ہیں: اسد قیصر

صوابی ( بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت آزادی صحافت پر عملی طور پر یقین رکھتی ہے جمہوریت کو فروغ دینے کے لئے صحافی برادری کو کردار ادا کرنا چاہئے ان خیالات کااظہار انہوں نے سپیکر چیمبر میں صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عظمت خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کو مبارک باد دی اس موقع پر سیما کے جنرل سیکرٹری نے سپیکر کو صحافیوں کو درپیش مسائل اور صوابی کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا سپیکر کا کہنا تھا صحافی معاشرہ کے کے کان اور آنکھ ہیں ان کا کہنا تھا کہ صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن نے صوابی کے مسائل اجاگر کرنے کلیدی کردار ادا کیااور مثبت صحافت کے لئے ان کی خدمات نمایاں ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے صحافت کو جو آزادی دی ہے وہ اس سے قبل کسی بھی حکومت نے نہیں دی تھی بلکہ ہر حکومت نے صحافت کو بطور ہتھیار استعمال کیا تھالیکن ہماری حکومت نے آزادی صحافت کو فروغ دیا تاکہ ملک میں جمہوری اور معاشی استحکام کو فروغ مل سکے #

مزید : صفحہ اول