جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ، تعلفن پھیلنے سے شہریوں کا سانس لینا محال
لاہور(سٹی رپورٹ)صوبائی دارالحکومت میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،تعفن پھیلنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، تفصیلات کے مطابق متعلقہ محکموں کی غیر اطمینان بخش کارکر دگی کے باعث لاہور شہر دیہات کا منظر پیش کرنے لگا ۔ سمن آباد، چوبرجی، داتا صاحب ، مچھلی منڈی ،رحمان پورہ سمیت دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات ناقص ہیں، اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری عملہ کئی کئی روز غائب رہتا ہے جس کے باعث اپنی مدد آپ کے تحت ہی سڑکوں کو صاف کرنا پڑتا ہے ، متعدد مقامات پرکوڑے اور گندگی کے ڈھیر اور کھلے نالے موجود ہیں جس کے سبب بہت سی بیماریاں جنم لے رہی ہیں ، موجودہ حکومت کو چاہیے کہ وہ بنیادی عوامی مسائل پر توجہ دے۔اس حوالے ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ شہر بھر بھر میں صفائی کے مختلف پروگراموں کا آغاز کیا گیا ہے، اب تک کوڑا پھیلانے والوں کے 4ہزار9سو91 چالان کئے گئے ہیں ۔جس کی مد میں اب تک 84لاکھ روپے بنک میں جمع کروائے گئے۔لاہورمیں مکمل صفائی ہے اور اس میں بہتری کا کام جاری ہے۔آٹھ سے 10ہزار ملازمین روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا کام کرتے ہیں