ملک سے کرپشن ختم کرنا اولین ترجیح ہے ،عثمان حمزہ
لاہور ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اقتدار کرپشن اور منی لانڈرنگ ختم کرنے کیلئے ملا ہے اگر کرپشن میں ملوث شخص بری یا ضمانت پر رہا ہوتے رہے تو اس ملک میں کرپشن کبھی ختم نہیں ہو گی ۔ملکی اداروں کے افسران مقدمات کی مکمل انویسٹی گیشن نہیں کرتے ۔
جس وجہ سے ملزم رہا ہو جاتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی عوام کے سامنے مظلوم بن چکی ہے کہ ہم نے کوئی کرپشن نہیں کی حکومت ہم پر انتقامی کاروائی کر رہی ہے اگر دونوں جماعتوں نے کرپشن نہیں کی تو ملک قرضوں میں کیوں ڈوب چکا ہے ۔