کراچی میں انٹرمیڈیٹ کا پرچہ 40منٹ پہلے سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی میں انٹرمیڈیٹ کا پرچہ 40منٹ پہلے سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی(صباح نیوز)انٹرمیڈیٹ امتحانات مذاق بن گئے، محکمہ تعلیم اور انٹر بورڈ وقت سے پہلے آوٹ ہونے والے پرچے روکنے میں ناکام ہوگیا، انٹرا متحانات کا پانچواں پرچہ بھی وقت سے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔انٹرمیڈیٹ امتحانات نے انٹربورڈ کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ انٹر بورڈ کے امتحانات میں پانچویں روز بھی بارہویں جماعت کا پانچواں پرچہ آوٹ ہوگیا۔ انٹر بورڈ کا زولوجی کا پرچہ امتحانی مرکز پہنچنے سے 40منٹ پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔طلبہ کے والدین نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے پرچے آوٹ ہونے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر