سگنیفائی نے انٹریکٹ پرو آئی او ٹی ریڈی پورٹ فولیو متعارف کروادیا

سگنیفائی نے انٹریکٹ پرو آئی او ٹی ریڈی پورٹ فولیو متعارف کروادیا

کراچی (پ ر) عالمی سطح پر لائٹنگ کی صنعت کی صف اول کمپنیسگنیفائی(یورو نیکسٹ: لائٹ) نے IAPEX 2019 نمائش میں انٹریکٹ پرو متعارف کروانے کا اعلان کیا جو کہ انٹریکٹ آئی او ٹی ریڈی پورٹ فولیومیں نیا اضافہ ہے ۔ یہ پہلا ملٹی ٹاسکنگ اسمارٹ لائٹنگ سسٹم سافٹ ویئر ہے جسے چھوٹی اور درمیانے سائز کی انٹرپرائز کے لئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔یہ سگنیفائی کی جانب سے باہم منسلک لائٹنگ سسٹم، سافٹ ویئر اور سروسز میں اپنی لیڈرشپ اور نمو کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پیش کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹریکٹ پرو ایک انی شیٹو ایپلی کیشن ہے جس کے ذریعے ایس ایم ایز اپنے روشنی کے نظام کوخودکار انداز میں کنٹرول کرسکیں گی۔اس خوبی کی بدولت نہ صرف بجلی کے اخراجات میں نمایاں کمی لائی جاسکے گی بلکہ پیداواری صلاحیت کو بھی جلاملے گی اور ملازمین کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جاسکتا ہے۔انٹریکٹ پرو باہم منسلک نظام سے جڑے برقی قمقموں، بیرونی جگہ پر لگے بلب او ر فلپس کے سینسرز کو بغیر کسی رکاؤٹ کے جلایا اور بند کیا جاسکتا ہے۔ مزید براں اس ایپ کے ذریعے ملازمین آنکھوں پر اثر انداز ہونے والے روشنی کے ذاویے کو بھی منتقل کرکے صرف اُن برقی قمقموں کو استعمال کرسکیں گے جن سے اُن کی آنکھوں پر کوئی زور نہیں آتا۔یہ سسٹم دن میں کسی بھی وقت استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر پاکستان میں سگنیفائی کے کنٹری لیڈر اسد جعفر نے کہا کہ روشنی کی صنعت میں انٹرنیٹ آف تھنگس نے کئی نئے مواقع اور راہیں کھول دی ہیں ، ہمیں ایس ایم ایز کے لئے خصوصی طور پر انٹریکٹ پرو متعارف کروانے پر بہت خوشی ہے ۔زیادہ ڈیٹا اور معلومات سے مزین انٹریکٹ پر و ایس ایم ایز کی کاروباری معاملات میں روشنی سے جڑے مسائل کا زیادہ بہتر حل تجویز کرتا ہے جس سے وہ اپنے اسٹاف کے لئے کام کی پرسکون جگہ اور اپنی پیداواری صلاحیت کو مزید بڑھاسکتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر