وفاقی وزیر ریلوے آج اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے

وفاقی وزیر ریلوے آج اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے

ملتان(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد آ 20اپریل کو ریلوے ہیڈ کوارٹرلاہور میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلا س میں سی ای او ریلوے،تمام ایڈیشنل جنرل (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

منیجرز،سی او پی ایس،سی سی ایم ،سی ایم ای ،ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ،لیگل افیئرز،آئی ٹی کے علاوہ ممبر فنانس ریلوے بھی شرکت کریں گے جب کہ ملتان سمیت تمام ریلوے ڈویژنوں کے ڈی ایس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مذکورہ اجلا س میں شریک ہوں گے،بتایا گیا ہے کہ مذکورہ اجلاس کے ایجنڈے میں ریلوے کی آمدنی،ٹرینوں کی ڈی ریلمنٹ،ٹرینوں میں صفائی کی صورت حال،بوگیوں میں سیرئس نقائص اور ریلوے بجٹ2019۔2020کا جائزہ لیا جائیگا ،اس موقع پر ممبر فنانس ریلوے مذکورہ بجٹ بارئے وفاقی وزیر کو بریفنگ بھی دیں گے۔

صدارت

مزید : ملتان صفحہ آخر