مسیحی برادری کا مذہبی تہوار گڈ فرائیڈے عقیدت واحترام سے منایا گیا ‘ ملکی ترقی کیلئے دعائیں

مسیحی برادری کا مذہبی تہوار گڈ فرائیڈے عقیدت واحترام سے منایا گیا ‘ ملکی ...

لیاقت پور:ٹھٹھہ صادق آباد ( نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)ملک بھر کی طرح گزشتہ روز ٹھٹھہ صادق آبا دنواح کی مسیحی برادری نے بھی گڈفرائیڈے کا مذہبی تہور عقیدت واحترام سے منایا،گرجاگھروں میں خصوصی (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

عبادات کا اہتمام کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ صادق آباد نواح میں مقیم مسیحی برادری کی طرف سے گڈ فرائیڈے کا مذہبی تہوار عقیدت واحترام جوش وجذبہ کیساتھ منایا گیا،اس موقع پر چک نمبر136,139,114,123,د س آر،13ایم آر کے گرجاگھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پر مسیحی برادری نے مذہبی طریقہ سے عبادات کرتے ہوئے ملکی امن وسلامتی سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر