پیپلز پارٹی کو ختم کرنیوالوں کی کشتی میں بغاو شروع ہو چکی

پیپلز پارٹی کو ختم کرنیوالوں کی کشتی میں بغاو شروع ہو چکی

دھنوٹ (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے حکمرانوں کی کشتی میں بغاوت شروع ھوچکی ھے موجودہ حکمرانوں میں حکومت چلانے کی صلاحیت نہیں وہ دن دور نہیں جب وزیراعظم عمران خود اپنا استعفی دیں گے۔ حکمرانوں نے ثابت کردیا ھے کہ غریب کو غریب تر بنا کر دم لیں گے حکومت(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

نے بجلی ،گیس میڈیسن ،پڑولیم مصنوعات۔روزمرہ کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غربیوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ھے جس پر پیلزپارٹی کی قیادت چپ نہن بیٹھے گی اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں احتجاج کریگی۔ پیپلز پارٹی نظریاتی جماعت ھے پیپلزپارٹی کے کارکنان اپنی جماعت کیلیے اپنی جان تک قربان کرسکتے ہیں پیپلزپارٹی کے کارکن مرتو سکتے ہیں پارٹی نہیں چھوڑ سکتے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پیپلز لبیر بیورو جنوبی پنجاب کے صدر ملک بشیر اعوان۔ ضلع لودھراں کے صدر چوہدری اکرام سیفی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہی۔اس موقع پر عتیق بھٹہ پی پی پی رہنما ۔ظفر اتیرا بھی موجود تھے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے ملک کادایوالیہ ھوچکا ھے۔موجودہ حکمرانوں میں اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ عوام کے مسائل حل کرسیکیں اور ملک سے غربت اور مہنگائی کا خاتمہ کرسکیں موجودہ حکمرانوں ہر فورم پر ناکام ھوچکے ہیں الیکشن کے دوران بڑے بڑے دعوے کرنے والے موجودہ حکمرانوں نے عوام کو چیخیں نکالنے پر مجبور کر دیا ھے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران اپنی ناکامی کا سارا ملبہ سابق حکمرانوں پر ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں حکومت نے پڑولیم۔گیس بجلی ،کھادیں میڈیشن کی قیمتوں اضافہ کر کے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ھے جس پر پیپلزپارٹی کی قیادت چپ نہیں رہے گی

یوسف رضا

مزید : ملتان صفحہ آخر