وزیراعلیٰ پنجاب کے گھر تک سڑک کی تعمیر ٹینڈر میں حصہ لینے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

وزیراعلیٰ پنجاب کے گھر تک سڑک کی تعمیر ٹینڈر میں حصہ لینے کی اجازت نہ دینے ...

ملتان(خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے گھر تک سڑک کی تعمیر کے ٹھیکے کے ٹینڈر میں حصہ لینے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست سماعت کے لئے (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

منظور کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازی خان اور نیشنل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ فاضل عدالت میں صفدر علی نے کونسل کے ذریعے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد عثمان بزدار کے گھر تونسہ شریف سے بارتھی تک بنائی جانے والی سڑک کے منصوبے کے ٹینڈر میں حصہ لینا چاہتا تھا جس کی پری کوالیفکیشن بھی ہوچکی ہے تاہم اس کے باوجود اس کی پیشکش کو رد کردیا گیا جو قانون کی خلاف ورزی ہے اور اب نئے ٹینڈرز بھی جاری کردیئے گئے ہیں اور ان میں بھی شامل ہونے سے روکا جارہا ہے لہٰذا اسے حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔

سڑک کی تعمیر

مزید : ملتان صفحہ آخر