تبدیلی چہروں سے نہیں آتی، حکومت خالی کھوپڑی کیساتھ تک بیٹھی رہے گی :سراج الحق

تبدیلی چہروں سے نہیں آتی، حکومت خالی کھوپڑی کیساتھ تک بیٹھی رہے گی :سراج الحق

لاہور (آن لائن)جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے اجتماع اور منصورہ میں کام کرنے والے مزدوروں کو دیئے گئے ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے حکومت جس وزیر کو اپنا دماغ کہتی تھی اسے نکال چکی ، اب خالی کھوپڑی کے ساتھ کتنی دیر تک بیٹھے گی ۔ نئے مشیر خزانہ کے بارے میں مشہور ہے کہ ان کے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں ۔اس کا مطلب ہے کہ مشیر خزانہ کوعالمی(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

مالیاتی ادارے لیکر آئے ہیں ۔ایک طرف حکومت کہتی ہے کہ سابقہ حکومتوں نے معیشت کا بیڑا غرق کیا ہے اور دوسری طرف سابقہ وزیروں ہی کو وزارتیں دے رہی ہے ۔ افراد اور چہروں کی تبدیلی سے اگر کوئی انقلاب آنا ہوتا تو اب تک آچکاہوتا۔جب تک سودی نظام ہے معیشت بہتر نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہا ملک میں اسلامی انقلاب کاسورج جلد طلوع ہونے والا ہے ۔تقریب میں نائب امیرڈاکٹر فرید احمد پراچہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ،عبد القدوس منہاس ،سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور ناظم شعبہ تعمیرات میاں عبد الماجد بھی موجود تھے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت اب بغیر دماغ کے چل رہی ہے ۔ حکومت میں اب بھی پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ،ایم کیو ایم اور مشرف کے ہی لوگ ہیں۔جن لوگوں سے نجات کیلئے لوگوں نے تبدیلی کے نعرے کو ووٹ دیا تھا انہی لوگوں کو عوام کی گردنوں پر دوبار ہ سوار کر دیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر